33.2 C
Islamabad
پیر, مئی 19, 2025
ہومشوبزعجائب گھر کے عالمی دن کے موقع پر لائل پور میوزیم میں...

عجائب گھر کے عالمی دن کے موقع پر لائل پور میوزیم میں تقریب کا انعقاد

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 18 مئی (اے پی پی):عجائب گھر کے عالمی دن کے موقع پر لائل پور میوزیم میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سماجی شخصیت جعفر حسن مبارک،اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ایچ اے بازلہ،معروف میٹل آرٹسٹ بختیار،میوزیم آفیسرز شہناز محمود،نبیلہ تبسم اور ساجد ستار سمیت دیگر عملہ نے بھی شرکت کی۔ کیوریٹر عمران رضا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عجائب گھر صرف نوادرات کا ذخیرہ نہیں بلکہ یہ تبدیلی،اختراع اور معاشی ہم آہنگی کے لیے ایک محرک کا کردار بھی ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میوزیم کی معاشرے میں اہمیت اور پائیدار ترقی،معاشرے کا وجود برقرار رکھنے اور فلاح و بہبود میں عجائب گھروں کے کردار پر روشنی ڈالی جائے تو اس حوالے سے میوزیم کا کردار بہت اہم ہے ہم ایسی کہانیاں یہاں محفوظ کرتے ہیں جو ہمیں سکھاتی ہیں کہ ہم سے پہلے لوگوں نے کیا آنے والی نسل کی ترقی اور معاشرے کا وجود برقرار رکھنے اور سوسائٹی کی فلاح و بہبود کے لیے کردار ادا کیا۔یہ سب کہانیاں جو میوزیم میں محفوظ ہیں آنے والی نسلوں کے لئے مشعل راہ ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ عجائب گھر کا دن ہر سال ایک خاص تھیم کے مطابق منایا جاتا ہے اور اس سال کے تھیم کے مطابق ہماری بھی کوشش ہے لائل پور میوزیم بطور تعلیمی و ثقافتی ادارے اپنا ایسا کردار ادا کرے جو معاشرے کی ترقی،بقا اور تبدیلی لیے انتہائی ضروری ہے۔سوشل ایکٹوسٹ جعفر حسن مبارک نے کہا کہ میوزیم صدیوں پرانی تاریخ و ثقافت کو محفوظ بناتے ہوئے نسل نو کو اپنے آباو و اجداد سے جوڑتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ایک کو اپنا ذاتی مفاد پس پشت ڈال کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اسی کے نتیجے میں ہم ایک مثالی و خوشحال معاشرے کے وارث بن سکتے ہیں۔اس موقع پر لائل پور میوزیم کے سٹاف نے دیگر مہمانوں کے ہمراہ کیک بھی کاٹا گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598413

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں