40.5 C
Islamabad
منگل, مئی 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںپنجاب کے بیشتر اضلاع شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر رہنے...

پنجاب کے بیشتر اضلاع شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر رہنے وچند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

- Advertisement -

لاہور۔18مئی (اے پی پی):صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دن کے اوقات میں شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق رات کے وقت با لائی علاقوں سمیت منڈی بہائوالدین اور گجرات میں مطلع جزوی طور پرابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی،جھکڑ چلنے اور چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم وخشک رہا۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت28 اور زیادہ سے زیادہ42 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب21 فیصدتھا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح85فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں جن میں لا ہور امر یکن سکول71، یو ایم ٹی73،پولو گرائونڈ75 ، جنریشن پاور لمیٹڈ53،جو ہر ٹائون 69 اورعسکری ٹین میں79 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598420

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں