34.4 C
Islamabad
پیر, مئی 19, 2025
ہومعلاقائی خبریںپاک افواج نے بھارت کے غرور اور جنگی جنون کو خاک میں...

پاک افواج نے بھارت کے غرور اور جنگی جنون کو خاک میں ملا دیا ہے ، صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری

- Advertisement -

مظفر آباد۔ 18 مئی (اے پی پی):صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ پاک افواج نے بھارت کے غرور اور جنگی جنون کو خاک میں ملایا ہے ، بھارت کی انتہاء پسند مودی حکومت نے جنگی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان اور آزادکشمیر پر حملہ کیا جس پر ہماری مسلح افواج نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارت کے رافیل طیارے مار گرائے اور بھارت کے ائیر بیسز کو تباہ کیا جس پر پوری قوم پاک فوج کواس بہادری اور جرأت پر سلام پیش کرتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار صدر انہوں نے اتوار کو سردار ذوالفقار روشن(امریکہ) اور راجہ جاوید(سوئٹزرلینڈ) سے ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کی اصل وجہ مسئلہ کشمیر ہے جب تک مسئلہ کشمیر کو حل نہیں کیا جاتا تب تک جنوبی ایشیاء میں جنگ کے بادل منڈھلاتے رہیں گے جو کہ جنوبی ایشیاء کے امن کے لئے خطرے کا باعث ہے اس لئے انٹرنیشنل کمیونٹی کو مسئلہ کشمیر کی حساسیت کو سمجھتے ہوئے کشمیر ایشو کا حل نکالنا ہو گا۔

- Advertisement -

صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران ہماری پاک فوج نے جس جرات مندی اور بہادری کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئےدشمن کے ناپاک عزائم کو خاکستر کیا ہے اُس پر پوری قوم مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ دنیا بھر میں مقیم اوورسیز کشمیریوں کو متحد و متفق ہو کر بھارتی جارحیت کو بین الاقوامی برادری کے سامنے لانا ہو گا اور بھارت کے ناپاک عزائم اور جنگی جنون کا پردہ چاک کرتے ہوئے دنیا کو بتانا ہوگا کہ مودی سرکار ہندوتوا کے نظریے پر گامزن ہو کر ہمسایہ ممالک کی سرحدوں کی خلاف ورزی کر رہی ہے اور بھارت لائن آف کنٹرول پر بے گناہ شہریوں کو بمباری کا نشانہ بنا رہا ہے لہذا اوورسیز کشمیریوں کو بھارت کی ان ریشہ دوانیوں کا موثر اور جاندار انداز میں جواب دیتے ہوئے دنیا کو باور کروانا چاہیے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں گذشتہ سات دہائیوں سے کشمیریوں پر ظلم و جبر کر رہا ہے اور اب لائن آف کنٹرول پر بسنے والی عام شہری آبادیوں کونشانہ بنا کر معصوم لوگوں کو بھی شہید کر رہا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598488

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں