چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کا جائزہ اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب نے ملک کو کرپشن فری بنانے اور بدعنوانی سے پاک کرنے کیلئے انسداد بدعنوانی کی کامیاب اور موثر حکمت عملی وضع کی ہے، گزشتہ تین سال کے دوران اعداد و شمار کے موازنہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ نیب کے تمام شعبے اور افسران بدعنوانی کی روک تھام …

اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب نے ملک کو کرپشن فری بنانے اور بدعنوانی سے پاک کرنے کیلئے انسداد بدعنوانی کی کامیاب اور موثر حکمت عملی وضع کی ہے، گزشتہ تین سال کے دوران اعداد و شمار کے موازنہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ نیب کے تمام شعبے اور افسران بدعنوانی کی روک تھام کو قومی فرض سمجھ کر موثر انداز میں ادا کر رہے ہیں، ہر کیس کا فیصلہ میرٹ پر اور بغیر اثر و رسوخ کے ہوگا پلڈاٹ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق 42 فیصد لوگ نیب جبکہ 30 فیصد لوگ پولیس اور 29 فیصد لوگ سرکاری افسران پر اعتماد کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب کی انسداد بدعنوانی کی حکمت عملی پر موثر عملدرآمد پر پیشرفت سے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کو2014 ءکے مقابلہ میں 2017ءکے اس عرصہ کے دوران دوگنا شکایات، انکوائریاں اور انویسٹی گیشن موصول ہوئی ہیں، گزشتہ تین سال کے دوران اعداد و شمار کے موازنہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ نیب کے تمام شعبے اور افسران بدعنوانی کی روک تھام کو قومی فرض سمجھ کر موثر انداز میں ادا کر رہے ہیں۔ شکایات میں اضافہ نیب پر عوام کے اعتماد کا اظہار ہے۔

Leave a Reply