شام، دیر الزور پولیس سٹیشن پر کار بم حملہ، 3افراد جاں بحق

116
Car bomb attack
Car bomb attack

دمشق ۔19مئی (اے پی پی):شام کے دیہی علاقے دیر الزور کے پولیس سٹیشن پر ایک کار بم دھماکے میں تین افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ العربیہ نے شامی نیوز ایجنسی سانا کے حوالے سے بتایا کہ دھماکے میں جنرل سکیو رٹی نے تین اہلکاروں کے جاں بحق ہونے کی اطلاع دی۔ یادر ہے کہ یہ شہر دریائے فرات کے مغرب میں واقع ہے، دریا گورنریٹ کو دو حصوں میں تقسیم کرتا ہے۔