اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) وزارت داخلہ نے 73 بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں (آئی این جی اوز) کو ملک میں کام کرنے کی اجازت دےدی جبکہ 23 آئی این جی اوز کی ماضی کی کارکردگی، منصوبوں اور ان کے دائرہ کار سے باہر اور بتائے گئے مقصد سے ہٹ کر کام کرنے کے باعث انہیں کام کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے، 20 آئی …
وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، وزارت داخلہ نے 73 بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں کو ملک میں کام کرنے کی اجازت دےدی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) وزارت داخلہ نے 73 بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں (آئی این جی اوز) کو ملک میں کام کرنے کی اجازت دےدی جبکہ 23 آئی این جی اوز کی ماضی کی کارکردگی، منصوبوں اور ان کے دائرہ کار سے باہر اور بتائے گئے مقصد سے ہٹ کر کام کرنے کے باعث انہیں کام کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے، 20 آئی این جی اوز کے کیسز موخر کئے گئے ہیں اور ان پر بعد میں غور کیا جائے گا جبکہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ہدایت کی ہے کہ بیرون ملک فرار ہونے والے انسانی سمگلروں اور سوداگروں کی گرفتاری کیلئے ان کے ریڈ وارنٹ جاری کرائے جائیں۔ جمعرات کو وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت وزارت داخلہ میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس خاص طور پر آئی این جی اوز کی رجسٹریشن کو حتمی شکل دینے کیلئے بلایا گیا تھا اور اس میں سیکرٹری داخلہ، ایڈووکیٹ جنرل، چیئرمین نادرا، قائم مقام ڈی جی ایف آئی اے اور وزارت داخلہ، نادرا اور ایف آئی اے کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزارت کی آئی این جی اوز کمیٹی اور نادرا کے متعلقہ حکام کی کاوشوں کو سراہا جنہوں نے رجسٹریشن کا عمل پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے انتھک محنت کی اور ملکی تاریخ میں پہلی بار اس کام کو انجام دیا گیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ آئی این جی اوز کی رجسٹریشن ریاست کی سلامتی کے حوالہ سے انتہائی اہم حیثیت رکھتی ہے۔








