کوئٹہ میں دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروںسمیت5افراد جاں بحق، 16زخمی

کوئٹہ۔23جون(اے پی پی)کوئٹہ میں آئی جی پولیس کے دفتر کے قریب دھماکے میں پولیس اہلکاروں سمیت5افراد جاں بحق اور16افرادزخمی ہوگئے ،دھماکے سے 2گاڑیوں اورایک رکشے کو بھی نقصان پہنچا۔ ڈی آئی جی کوئٹہ پولیس عبدالرزاق چیمہ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ کی صبح کوئٹہ کے علاقے آئی جی پولیس آفس چوک کے قریب ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں نے گلستان روڈ سے آنے والی ایک …

کوئٹہ۔23جون(اے پی پی)کوئٹہ میں آئی جی پولیس کے دفتر کے قریب دھماکے میں پولیس اہلکاروں سمیت5افراد جاں بحق اور16افرادزخمی ہوگئے ،دھماکے سے 2گاڑیوں اورایک رکشے کو بھی نقصان پہنچا۔ ڈی آئی جی کوئٹہ پولیس عبدالرزاق چیمہ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ کی صبح کوئٹہ کے علاقے آئی جی پولیس آفس چوک کے قریب ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں نے گلستان روڈ سے آنے والی ایک مشکوک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی گاڑی نہ رکنے پر جب دوسری جگہ پولیس نے گاڑی کوروکا تو اسی دوان دھماکہ ہوگیا ۔انہوں نے بتایا کہ دھاکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت5افراد جاں بحق جبکہ 16کے قریب زخمی ہوئے ہیں زخمیوں اور نعشوں کو فوری طور پرسول ہسپتال اور کمبائنڈ ملٹری ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

Leave a Reply