وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کی کوئٹہ دھماکہ کی شدید مذمت

اسلام آباد ۔ 23 جون (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کوئٹہ دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی عوام دشمن اور گھناﺅنی کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف پاکستانی قوم کے عزم و ہمت کو کمزور نہیں کر سکتیں۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں وزیر مملکت برائے اطلاعات نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد …

اسلام آباد ۔ 23 جون (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کوئٹہ دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی عوام دشمن اور گھناﺅنی کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف پاکستانی قوم کے عزم و ہمت کو کمزور نہیں کر سکتیں۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں وزیر مملکت برائے اطلاعات نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد اورسیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے استحکام اور ترقی سے حسد کرنے والے اپنے مذموم ایجنڈے میں ناکام ہوں گے۔

Leave a Reply