30.5 C
Islamabad
جمعرات, مئی 22, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبرطانیہ کا مقبوضہ مغربی کنارے کے یہودی آبادکاروں پر پابندیاں عائد کر...

برطانیہ کا مقبوضہ مغربی کنارے کے یہودی آبادکاروں پر پابندیاں عائد کر نے کا اعلان

- Advertisement -

لندن۔21مئی (اے پی پی):برطانیہ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں مقیم متعدد یہودی آبادکاروں کے خلاف پابندیوں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق برطانیہ نے ان یہودی آبادکاروں کو فلسطینیوں کے خلاف پرتشدد کارروائیوں میں ملوث قرار دیا ہے۔ ان پابندیوں کی زد میں یہودی آبادکاروں کی ایک آؤٹ پوسٹ نیریا فارم بھی شامل ہے جبکہ آؤٹ پوسٹ میں رہنے والے متعدد یہودی آبادکاروں کو بھی پابندیوں کی زد میں لایا گیا ہے۔

برطانیہ کی طرف سے عائد کردہ پابندیوں میں بعض اسرائیلی کمپنیاں بھی زد میں آئی ہیں۔ ان میں نچالا، لیبی کنسٹرکشن اینڈ انفراسٹرکچر لمیٹڈ، ہارل لیبی، ڈینییلا ویس اور کوکوز فارم آؤٹ پوسٹ شامل ہیں۔ علاوہ ازیں ظہر صباح پر بھی پابندی عائد کی گئی ہےجس کی وجہ فلسطینیوں کے خلاف جارحیت اور پرتشدد کارروائیوں کی اجازت دینے، ان کارروائیوں کی حمایت کرنے اور ارتکاب کرنا بتائی گئی ہے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599571

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں