وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت

اسلام آباد ۔ 23 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کوئٹہ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی دہشتگردانہ کارروائیوں سے انتہاپسندی اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی عوام کے عزم کو متزلزل نہیں کیا جا سکتا۔ جمعہ کو اپنے ایک پیغام میں انہوں نے دھماکہ میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا …

اسلام آباد ۔ 23 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کوئٹہ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی دہشتگردانہ کارروائیوں سے انتہاپسندی اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی عوام کے عزم کو متزلزل نہیں کیا جا سکتا۔ جمعہ کو اپنے ایک پیغام میں انہوں نے دھماکہ میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ۔ انہوں نے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔

Leave a Reply