اسلام آباد ۔ 23 جون (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ہارون اختر خان نے کہا کہ زراعت اور برآمدات کے شعبہ میں سبسڈیز اور دیگر ریلیف اقدامات کے باوجود ایف بی آر کا ریونیو ٹارگٹ حاصل ہونے کی قوی امید ہے، بجٹ میں ٹیکس تجاویز حقیقت پسندانہ اور حکومت کے سماجی و اقتصادی ایجنڈا کے لئے خلوص کی عکاس ہیں۔وہ یہاں ایف بی آر ہاﺅس …
بجٹ میں ٹیکس تجاویز حقیقت پسندانہ اور حکومت کے سماجی و اقتصادی ایجنڈا کے لئے خلوص کی عکاس ہیں،معاون خصوصی برائے ریونیو ہارون اختر خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 جون (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ہارون اختر خان نے کہا کہ زراعت اور برآمدات کے شعبہ میں سبسڈیز اور دیگر ریلیف اقدامات کے باوجود ایف بی آر کا ریونیو ٹارگٹ حاصل ہونے کی قوی امید ہے، بجٹ میں ٹیکس تجاویز حقیقت پسندانہ اور حکومت کے سماجی و اقتصادی ایجنڈا کے لئے خلوص کی عکاس ہیں۔وہ یہاں ایف بی آر ہاﺅس میں سال 2017-18 کے لئے بجٹ سازی کے حوالے سے ہینڈ بک اور ڈاکیومینٹری کی تقریب اجراءسے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال ایف بی آر کے لئے ریونیو وصولی کے حوالے سے مشکل رہا ہے تاہم اس سب کے باوجود ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل ہونے کے واضح اشارے موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مختلف شعبوں کے لئے ریلیف اقدامات اور افراط زر کی شرح میں مسلسل کمی کے باوجود گزشتہ چار سالوں کے دوران ریونیو میں 75 فیصد نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔ ہارون اختر خان نے کہا کہ ہال ہی میں پاس ہونے والے فنانس بل میں شامل کی گئیں بجٹ تجاویز تمام شراکت داروں کے ساتھ تفصیلی مشاورت کے بعد تیار کی گئی ہیں۔








