تمام قومی ادارے جے آئی ٹی کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے کسی بھی قومی ادارے پر ذاتی مفاد کیلئے دباﺅ نہیں ڈالا وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک کی نجی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو اسلام آباد۔ 23 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہا ہے کہ تمام قومی ادارے جے آئی ٹی کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں، …
وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک کی نجی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو

مزید خبریں
تمام قومی ادارے جے آئی ٹی کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے کسی بھی قومی ادارے پر ذاتی مفاد کیلئے دباﺅ نہیں ڈالا
وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک کی نجی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو
اسلام آباد۔ 23 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہا ہے کہ تمام قومی ادارے جے آئی ٹی کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے کسی بھی قومی ادارے پر ذاتی مفاد کیلئے دباﺅ نہیں ڈالا۔ وہ ایک نجی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے جے آئی ٹی کے دو ارکان پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ جے آئی ٹی کے ان دو ارکان نے طارق شفیح کو اپنا بیان تبدیل کرنے پر دباﺅ ڈالا۔ مصدق ملک نے کہا کہ ہم اس شخص کا نام نہیں جانتے کہ جو حسین نواز کی تصویر لیکس میں ملوث ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام جمہوریت کی اہمیت سے بخوبی آگاہ ہیں۔








