وزیراعظم محمد نواز شریف کی طوری بازار پارا چنار میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت

وزیراعظم محمد نواز شریف کی طوری بازار پارا چنار میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت متعلقہ حکام کو ملک بھر میں سیکورٹی انتظامات کو سخت کرنے کی ہدایت اسلام آباد ۔ 23 جون (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے طوری بازار پارا چنار میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ملک بھر میں سیکورٹی انتظامات کو سخت کرنے کی ہدایت کی ہے، …

وزیراعظم محمد نواز شریف کی طوری بازار پارا چنار میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت
متعلقہ حکام کو ملک بھر میں سیکورٹی انتظامات کو سخت کرنے کی ہدایت

اسلام آباد ۔ 23 جون (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے طوری بازار پارا چنار میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ملک بھر میں سیکورٹی انتظامات کو سخت کرنے کی ہدایت کی ہے، دہشت گرد آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں اور کوئی بھی مسلمان ایسے گھناﺅنے فعل کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ جمعہ کو وزیراعظم میڈیا سیل کے ایک بیان کے مطابق وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے ایسے واقعات سے پوری قوت سے نمٹا جائے گا۔ وزیراعظم نے حملہ میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے بلندی درجات کیلئے دعا کی اور سوگوار خاندانوں کے ساتھ اس ناقابل تلافی نقصان پر دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے دہشت گرد حملہ زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔

Leave a Reply