کور کمانڈر راولپنڈی کا لائن آف کنٹرول پر کیل سیکٹر میں تعینات فوجی دستوں کا معائنہ کیا‘ آئی ایس پی آر

راولپنڈی ۔ 23 جون (اے پی پی) کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے لائن آف کنٹرول پر کیل سیکٹر میں تعینات فوجی دستوں کا معائنہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق انہوں نے سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا اور پاک فوج کی اعلیٰ پیشہ وارانہ تیاریوں اور نگرانی کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا۔ فوجی دستوں کے بلند حوصلوں اور بھارت کی جانب سے سیز فائر …

راولپنڈی ۔ 23 جون (اے پی پی) کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے لائن آف کنٹرول پر کیل سیکٹر میں تعینات فوجی دستوں کا معائنہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق انہوں نے سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا اور پاک فوج کی اعلیٰ پیشہ وارانہ تیاریوں اور نگرانی کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا۔ فوجی دستوں کے بلند حوصلوں اور بھارت کی جانب سے سیز فائر لائن کی خلاف ورزیوں کا بھرپور جواب دینے کی کارروائیوں کی تعریف کی۔ انہوں نے بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے ذریعے بےگناہ شہریوں کو نشانہ بنانے کی بھی شدید مذمت کی۔

Leave a Reply