اسلام آباد ۔ 23 جون (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ کرپشن فری پاکستان نیب کی اولین ترجیح ہے ،جس کیلئے نیب پیشہ وارانہ مہارت ،شفافیت اور میرٹ پر عمل پیرا ہوتے ہوئے بدعنوان عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہا ہے۔نیب افسران بدعنوانی کی روک تھام کو قومی فرض سمجھتے ہیں، ان خیالات …
نیب افسران بدعنوانی کی روک تھام کو قومی فرض سمجھتے ہیں،چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کا جائزہ اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 جون (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ کرپشن فری پاکستان نیب کی اولین ترجیح ہے ،جس کیلئے نیب پیشہ وارانہ مہارت ،شفافیت اور میرٹ پر عمل پیرا ہوتے ہوئے بدعنوان عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہا ہے۔نیب افسران بدعنوانی کی روک تھام کو قومی فرض سمجھتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب کی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب کی بنیادی توجہ مالیاتی کمپنیوں کے فراڈ ‘ بینک فراڈ ‘ بینکوں کے ناہندگان‘ اختیار کے ناجائز استعمال اور ریاست کے فنڈزمیں حکومتی ملازمین کی جانب سے خرد برد پر ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب کو2015 ءکے مقابلہ میں 2016ء کے دوران دوگنا شکایات، انکوائریاں اور انویسٹی گیشن موصول ہوئی ہیں، گزشتہ تین سال کے دوران اعداد و شمار کے موازنہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ نیب کے تمام شعبے اور افسران بدعنوانی کی روک تھام کو قومی فرض سمجھ کر موثر انداز میں ادا کر رہے ہیں۔








