32.1 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 24, 2025
ہومکھیل کی خبریںانڈین پریمیئر لیگ ، پنجاب کنگز اور دہلی کیپٹلز کی ٹیموں کے...

انڈین پریمیئر لیگ ، پنجاب کنگز اور دہلی کیپٹلز کی ٹیموں کے درمیان 66واں میچ (کل )کھیلا جائے گ

- Advertisement -

جے پور۔23مئی (اے پی پی):بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی )کے زیراہتمام انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا 18واں ایڈیشن بھارت میں جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں،لیگ میں کل (ہفتہ کو)مزید ایک میچ کھیلا جائے گا ۔

لیگ کا 66واں میچ پنجاب کنگز اور دہلی کیپٹلز کی ٹیموں کے درمیان سوائی مان سنگھ سٹیڈیم، جے پور میں کھیلا جائے گا ۔پنجاب کنگز کی ٹیم کو مایہ ناز بلے باز شریاس آئیر لیڈ کریں گے جبکہ دہلی کیپٹلز کو مایہ ناز آل رائونڈر اکشر پٹیل لیڈ کریں گے ۔ پنجاب کنگز کی ٹیم 17 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر تیسری پوزیشن پر ہے جبکہ دہلی کیپٹلز کی ٹیم جو ناک آئوٹ رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی نہیں کر پائی ہے 13پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ لیگ کے 18ویں ایڈیشن میں شامل 10 ٹیموں کےدرمیان فائنل سمیت مجموعی طور پر74میچ کھیلے جائیں گے ۔لیگ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کے لئے کوشاں ہے ۔

- Advertisement -

لیگ میں شامل 10 ٹیموں میں دفاعی چیمپئن کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے علاوہ دیگر ٹیموں میں چنائی سپر کنگز،گجرات ٹائٹنز ،ممبئی انڈینز، دہلی کیپٹلز، پنجاب کنگز، راجستھان رائلز، رائل چیلنجرز بنگلور ، سن رائزرز حیدر آباد اور لکھنؤ سپر جائنٹس شامل ہیں۔واضح رہے کہ چنائی سپر کنگز اور ممبئی انڈینز کو سب سے زیادہ پانچ پانچ بار آئی پی ایل کا ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے ، کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے تین جبکہ راجستھان رائلز، سن رائزرز حیدر آباد ، دکن چارجرز اور گجرات ٹائٹنز نے ایک ایک بار چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا ۔آئی پی ایل کا فائنل میچ بھی کولکتہ میں 25 مئی کو شیڈول ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600473

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں