عید کی تعطیلات کے دوران گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

اسلام آباد ۔ 24 جون (اے پی پی) محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ عید کی تعطیلات (پیر سے بدھ) کے دوران ملک کے بالائی علاقوں اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواوں اورآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے ہفتہ کو یہاں جاری بیان کے مطابق(اتوار کو) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔ …

اسلام آباد ۔ 24 جون (اے پی پی) محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ عید کی تعطیلات (پیر سے بدھ) کے دوران ملک کے بالائی علاقوں اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواوں اورآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے ہفتہ کو یہاں جاری بیان کے مطابق(اتوار کو) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔ تاہم اتوار کی شام یارات کو مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ، بنوں، ژوب، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوں وآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے ۔

Leave a Reply