31 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 24, 2025
ہومضلعی خبریںاستور ،موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لے ڈی ایم اے...

استور ،موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لے ڈی ایم اے جی بی اور آغا خان ایجنسی پاکستان کی مشترکہ مشاورتی کانفرنس

- Advertisement -

استور ۔23 مئی (اے پی پی):گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (GBDMA) اور آغا خان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ (AKAH) پاکستان کے اشتراک سے ایک اہم اجلاس اور آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا ہے، جس کا مقصد موسمیاتی تبدیلی کے خطرات، خاص طور پر موسم گرما میں برفانی جھیلوں کے پھٹنے (GLOFs)، شدید بارشوں، سیلاب، اور دیگر ماحولیاتی چیلنجز کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا اور خطرے کے تدارک کے لیے عملی اقدامات کو فروغ دینا تھا۔

کانفرنس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری ڈویلپمنٹ جی بی کیپٹن (ر) مشتاق احمد، سیکریٹری داخلہ کیپٹن (ر) سید علی اصغر، گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (GBDMA) ذاکر حسین، سیکریٹری واٹر مینجمنٹ محمد اعظم خان، مختلف محکموں کے سربراہان، اور بین الاقوامی و قومی غیر سرکاری تنظیموں (I/NGOs) کے نمائندگان،ضلعی انتظامیہ، مقامی کمیونٹی نمائندگان، ماحولیاتی ماہرین، نوجوان رضاکاروں اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔

- Advertisement -

گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنر ل ذاکر حسین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک عالمی چیلنج ہے، لیکن گلگت بلتستان جیسے حساس پہاڑی علاقوں میں اس کے اثرات کئی گنا زیادہ ہیں۔ ہمیں مقامی سطح پر تیاری، آگاہی، اور بروقت ردعمل کو یقینی بنانا ہوگا تاکہ قیمتی جانوں اور وسائل کو محفوظ رکھا جا سکےانہوں نے مزید کہا کہ یہ مشاورتی عمل نہ صرف مقامی سطح پر خطرات سے نمٹنے کی تیاری کو مضبوط بنائے گا بلکہ گلگت بلتستان کے عوام کی جان و مال کے تحفظ کو بھی یقینی بنائے گا۔

اس موقع پر آغا خان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ پاکستان کے کوآرڈینیٹر دیدار کریم نے اپنے خطاب میں کہاکہ AKAH پاکستان نے گذشتہ دہائی میں کئی خطرناک علاقوں میں رسک اسسمنٹ، کمیونٹی ٹریننگ، اور ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں کی تربیت فراہم کی ہے۔ ہم گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ساتھ مل کر گلگت بلتستان کی مقامی آبادیوں کو ماحولیاتی تحفظ اور ڈیزاسٹر رِسک ریڈکشن کے لیےمستحکم بنانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ موسم گرما کے دوران ممکنہ سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ، اور GLOF واقعات کے حوالے سے مقامی برادریوں کو پیشگی خبردار کرنا ہے اور مقامی سطح پر کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں (CERTs) کی تربیت اور فعال رہنمائی کے لیے شعور اجاگر کرنا بھی ضروری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سکولوں اور یوتھ گروپس کو ماحولیاتی تحفظ کی تعلیم دینے کساتھ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سےخطرات کی پیشگی نشاندہی اور مانیٹرنگ کا نظام قائم کرنابھی ضروری ہے۔کانفرنس میں دونوں اداروں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مقامی و بین الاقوامی سطح پر شراکت داری کے ذریعے گلگت بلتستان کو ایک محفوظ، باخبر اور ماحول دوست خطہ بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔نمٹنے کے لیے ناگزیر ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600548

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں