27.4 C
Islamabad
اتوار, مئی 25, 2025
ہومضلعی خبریںعیدالاضحی پر شہریوں کو تعفن سے پاک ماحول کی فراہمی یقینی بنانے...

عیدالاضحی پر شہریوں کو تعفن سے پاک ماحول کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ محکمے ٹیم ورک کے تحت کام کریں،کمشنر سرگودھا

- Advertisement -

سرگودھا۔ 25 مئی (اے پی پی):عیدالاضحی پر شہریوں کو تعفن سے پاک ماحول کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ محکمے ٹیم ورک کے تحت کام کریں۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر سرگودھا ڈویژن جہانزیب اعوان نے عیدالاضحی کے انتظامات کیے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ کمشنر نے چاروں اضلاع کےڈپٹی کمشنرز کو مون سون سے قبل تمام ضروری اقدامات پیشگی مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ عید الاضحی پر ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ہدایت نامہ پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے۔ اس سلسلہ میں عارضی جھولوں پر پابندی ہوگی جبکہ پارکوں میں نصب جھولوں کے فٹنس سرٹیفکیٹس حاصل کیے جائیں۔انہوں نے ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے چوہدری محمد ارشد کو تمام پارکوں میں با اخلاق عملہ تعینات کرنے اور پینے کے پانی کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا کہ فیملیز کے ساتھ غیر شائشتہ رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

- Advertisement -

کمشنر نے ایس ڈبلیو ایم سی اور کیپٹل مارکیٹ منجمنٹ کمپنی کو عید الاضحی لوکل گورنمنٹ کی گائیڈ لائنز پر من و عن عمل یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اس موقع پرچاروں ڈپٹی کمشنرز نے اربن رجسٹریشن پلان بارے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم ، ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر ، ڈپٹی کمشنر میانوالی خالد گورائیہ ، ڈپٹی کمشنر بھکر محمد اشرف ، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ آصف اقبال ملک ، ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر رانا محمد ریاض، سی ای او ایس ڈبلیو ایم سی رانا شاہد عمران اور سی او ایم سی عمر فاروق کے علاو ¿ہ پی ایچ اے ، ہائی ویز اور کیپٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=601129

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں