37.7 C
Islamabad
اتوار, مئی 25, 2025
ہومضلعی خبریںڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت عیدالاضحی پر صفائی پلان کے حوالے سے...

ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت عیدالاضحی پر صفائی پلان کے حوالے سے جائزہ اجلاس

- Advertisement -

سرگودھا۔ 25 مئی (اے پی پی):عید سے قبل اور عید کے تینوں ایام میں سرگودھا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور میونسپل کارپوریشن کے افسران و ورکرز فیلڈ میں اپنی موجودگی کو سو فیصد یقینی بنائیں، صفائی کے سلسلے میں ایس ڈبلیو ایم سی اور میونسپل کارپوریشن کسی قسم کی کوتاہی نا برتیں۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر سرگودھا کیپٹن (ر) محمد وسیم نے سرگودھا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور میونسپل کارپوریشن کے افسران سے ایک اجلاس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ عید کے تینوں دنوں کے لیے خصوصی صفائی پلان مرتب کریں، آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگایا جائے، ڈسپوزل سٹیشن فعال رکھے جائیں اور چونے کا چھڑکاؤ ، جراثیم کش اسپرے سمیت دیگر ضروری اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے ہیلپ لائن اور کمپلینٹ سیل بھی فعال کیے جائیں۔

- Advertisement -

کیپٹن (ر) محمد وسیم نے سیوریج سسٹم کی صفائی، نالوں کی بروقت نکاسی اور ممکنہ بارشوں کے پیشِ نظر نکاسی آب کے لیے پیشگی انتظامات کی بھی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ تمام افسران اپنی ذمہ داریاں قومی جذبے سے سرانجام دیں تاکہ عید کے موقع پر شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر سرگودھا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا شاہد عمران ، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن و ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) حافظ عمر فاروق ، چیف آفیسر ضلع کونسل اسد اللہ ہریا کے علاؤہ دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=601131

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں