بیجنگ ۔25مئی (اے پی پی):چین کی وزارت تجارت ، چائنا میڈیا گروپ اور گوانگ ڈونگ صوبائی حکومت کے اشتراک سے منعقدہ "چین میں خریدیں، 2025 گریٹر بے ایریا کھپت سیزن” اور ” گریٹر بے ایریا میں غیر ملکی تجارتی پریمیئم مصنوعات کی فراہمی” کی میڈیا مہم شہر گوانگ چو میں شروع ہوگئی۔ چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے اپنی تقریر میں کہا کہ گوانگ ڈونگ، ہانگ کانگ اور مکاؤ بنیادی ڈھانچے کے روابط کے ساتھ کھپت کے وسائل کے "نرم انضمام” کو فروغ دینے کے لیے تعاون کر رہے ہیں جو عالمی کھپت کے نقشے پر چین کےتعاون کا ایک نیا دور تشکیل دیں گے۔
سی ایم جی نے بے ایریا کھیت کی تعمیر پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے متعدد اعلیٰ معیار کے پروگرام بنائے ہیں اور بڑے پیمانے پر ملٹی میڈیا کے اقدامات کا ایک سلسلہ انجام دیا ہے جس سے چینی طرز کی جدیدکاری کے عمل کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
سی ایم جی اندرون اور بیرون ملک اپنے مضبوط مواصلاتی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے چین میں کھپت ، ڈریگن بوٹ اور معمر افراد سے متعلق معیشت پر توجہ مرکوز کرے گا ، کھپت اور صنعت کے گہرے انضمام کو فروغ دیتے ہوئے گریٹر بے ایریا کی اقتصادی ترقی میں نئی تحریک فراہم کرنے کی کوشش کرتا رہے گا۔چائنا میڈیا گروپ نے گزشتہ کئی سال سے وزارت تجارت اور متعلقہ صوبوں ، خود اختیار علاقوں اور شہروں کے ساتھ کھپت کے فروغ کی سرگرمیوں کا انعقاد کیا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=601147