26.6 C
Islamabad
پیر, مئی 26, 2025
ہومقومی خبریںوزیراعظم شہباز شریف کا 9 خارجیوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز...

وزیراعظم شہباز شریف کا 9 خارجیوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

- Advertisement -

استنبول ۔25مئی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک اور خیبر میں 9 خارجیوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم خاک میں ملائیں گے۔

اتوار کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ پاک افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت ملک سے دہشتگردوں اور دہشتگردی کا مکمل سدباب تیزی سے جاری ہے، انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم خاک میں ملائیں گے۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے کہاکہ نہتے شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والے بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے ان دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے،حکومت اور سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل سد باب کے لیے پر عزم ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=601250

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں