استنبول ۔26مئی (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے لاہور قلندرز کو پاکستان سپر لیگ 10 کا فائنل جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔پیر کو پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کے فائنل میچ میں شاندار کھیل پیش کرنے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کو سراہا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ لاہور قلندرز نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہدف کامیابی کے ساتھ حاصل کیا،پی ایس ایل 10 میں شامل تمام ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے کامیاب انعقاد پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور پی سی بی کی انتظامیہ کو بھی مبارکباد دی۔وزیر اعظم نے تمام کھلاڑیوں بالخصوص غیر ملکی کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کیا جن کی شرکت سے اس کامیاب ایونٹ کا انعقاد ہوا۔\
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=601280