عدالت نے منشیات کے مقدمے میں ملوث ملزم محمد تاج کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی

58

راولپنڈی۔26مئی (اے پی پی):راولپنڈی کی مقامی عدالت نے منشیات کے مقدمے میں ملوث ملزم محمد تاج کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ پولیس کی جانب سے کیس کی مؤثر تفتیش اور لیگل ٹیم کی محنت کے نتیجے میں عدالت نے ملزم کو قرار واقعی سزا سنائی۔

سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے کامیاب پیروی پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن، تفتیشی اور قانونی ٹیموں کو شاباش دی۔ ان کا کہنا تھا کہ منشیات جیسے ناسور کے خاتمے کے لیے راولپنڈی پولیس تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور ایسے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ صدر واہ پولیس نے ملزم کو دسمبر 2023 میں گرفتار کیا تھا جس کے قبضے سے 4 کلو 20 گرام چرس برآمد ہوئی تھی۔