مظفرگڑھ ،پاکستان ہمیشہ قائم و دائم رہنے کےلئے بنا ہے،ڈپٹی کمشنر

67
ڈپٹی کمشنر قراۃالعین میمن

مظفرگڑھ۔ 28 مئی (اے پی پی):محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام خورشید آباد گرلز ہائی سکول مظفرگڑھ میں یوم تکبیر کے حوالے سے شاندار تقریب منقعد کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن تقریب میں مہمان خصوصی تھیں۔ سکول کی طالبات نے ملی نغمے ، ترانے اور ٹیبلو پیش کئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن نے کہا کہ آج یوم تشکر ہے،

ہم اللّٰہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے اس قوم کو ہمت اور عزم دیا کہ ہم ایک ایٹمی قوت بن گئے۔ انہوں نے کہا کہ آج تجدید ایمان کا دن بھی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ قائم و دائم رہنے کے لئے بنا ہے اور پاکستانی دن دگنی اور رات چوگنی ترقی کرتا رہے گا اور اس کو اتنا مضبوط بنائیں گے کہ دشمن اس کو کبھی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکے گا۔

انہو نے کہ کہ ہمارا ہمسایہ ملک بھارت ہمارا دشمن ہے حال ہی میں ہماری پاک فوج نے جنگ کے میدان میں شکست فاش دی ہے جس کو تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن کی قیادت میں خواتین اساتذہ اور طالبات نے واک کی اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔ اس موقع پر سی ای او تعلیم ماہ جین بھی موجود تھیں۔