پشاور، چارسدہ مندنی پولیس کی کارروائی، 6 ملزمان گرفتار

49
اٹک پولیس نے زمین فروخت کرنے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہتھیانے والا نوسرباز ملزم گرفتار کر لیا

پشاور۔ 29 مئی (اے پی پی):ضلع چارسدہ مندنی پولیس نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف وارداتوں کے مقدمات میں نامزد 2 ملزمان سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔

ڈی ایس پی تنگی گلشید خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ مندنی بسم اللہ جان نےکامیاب کارروائی کرتے ہوئے متعدد ورداتوں میں نامزد 2 ملزمان ارشد اورکمال شاہ کوگرفتاررلیا۔

دوسری کاروائی کے دوران 4 ملزمان سے ایک رائفل،7 پستول اور108عدد کارتوس برآمد کیا گیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔