اہرہ ۔ 23 مئی (اے پی پی)مصر نے خام چینی کے درآمد کنندگان کو کسٹم ڈیوٹی سے مستثنی قرار دے دیا۔گزشتہ روز جاری ہونے والے سرکاری گزٹ کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق 20 مئی سے کیا گیا ہے جو کہ سال کے آخر تک جاری رہے گا تاکہ اندرون ملک چینی کی ضرورت پوری کرنے کیلئے خام چینی کی درآمد کو آسان بنایا جاسکے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں چینی کی سالانہ کھپت 3.2 ملین ٹن ہے جبکہ پیداوار صرف 2 ملین ٹن ہے۔