وزیر خزانہ ومعدنیات بلوچستان کا دہشت گردوں کے ضلع سوراب میں بینک لوٹنے،مختلف سرکاری افسران کے گھروں کو نذر آتش کر نے کی مذمت

60
Mir Shoaib Noshirwani
Mir Shoaib Noshirwani

کوئٹہ۔ 31 مئی (اے پی پی):وزیر خزانہ ومعدنیات بلوچستان میر شعیب نوشیروانی نے دہشت گردوں کے ضلع سوراب میں بینک لوٹنے اور مختلف سرکاری افسران کے گھروں کو نذر آتش کر نے کی مذمت کی اور اے ڈی سی ریونیو ہدایت بلیدی کی شہادت پر گہر ے دکھ وافسوس کا اظہار کیا ۔یہ بات انہوں نے ڈی جی پی آر آفس سے جاری بیان میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ملک دشمن قوتوں کی ایما پر بلوچستان میں اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں کرتے ہیں, یہ حملے حکومت کی رٹ چیلنج کرنے کی ناکام کوشش ہے کیونکہ عوام دہشت گردوں کی ظالمانہ سرگرمیوں سے بخوبی واقف ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت اور سکیورٹی اداروں نے یہ عزم کیا ہے کہ ان شر پسندوں کی سرکوبی تک چین سے نہیں بیٹھے گے، ہم سکیورٹی فورسز کے تعاون کے لیے ہمہ وقت حاضر رہتے ہیں تا کہ دہشت گرد ی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے۔

صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ ہماری ہمدردیاں اے ڈی سی ہدایت بلیدی کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔