24.7 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںراولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 6افراد گرفتار

راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 6افراد گرفتار

- Advertisement -

راولپنڈی۔31مئی (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے6 افراد کو گرفتار کر لیا ۔ ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ دھمیال پولیس ، تھانہ صادق آباد پولیس ، تھانہ کینٹ پولیس اور تھانہ چکلالہ پولیس نے کارروائیوں کے دوران 6 افراد کو گرفتار کر کے 9 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی ۔

سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن’’ڈرگ فری پنجاب‘‘ کی تکمیل کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے اور یہ کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ منشیات جیسا ناسور معاشرے کے لیے زہر قاتل ہے، جس کے خاتمے کے لیے راولپنڈی پولیس پوری طرح متحرک ہے۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں