راولپنڈی پولیس نے 2 منشیات فروش گرفتار، پانچ کلو چرس برآمد

46
راولپنڈی پولیس نے 2 منشیات فروش گرفتار، پانچ کلو چرس برآمد

راولپنڈی۔1جون (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن "ڈرگ فری پنجاب”پر عملدرآمد کرتے ہوئے راولپنڈی پولیس نے دو منشیات فروش گرفتار کر کے ساڑھے پانچ کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔ ترجمان کے مطابق تھانہ دھمیال پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 3 کلو 200 گرام چرس برآمد کی جبکہ تھانہ رتہ امرال پولیس نے ایک اور کارروائی کے دوران ایک ملزم کو حراست میں لے کر اس کے قبضے سے 2 کلو 400 گرام چرس برآمد کی۔

دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے کہا ہے کہ منشیات جیسی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات سے بچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں اور کسی بھی صورت اس ناسور کو معاشرے میں پھیلنے نہیں دیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت تمام اضلاع میں منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔