مسورکے کاشتکارہفتہ میں دوبارفصل کی پیسٹ سکاؤٹنگ کریں، محکمہ زراعت سیالکوٹ

سیالکوٹ۔1جون (اے پی پی):ڈائریکٹر زراعت پیسٹ وارننگ و کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈزڈاکٹر مقصود احمد نے کہا ہے کہ مسورکے کاشتکارہفتہ میں دوبارفصل کی پیسٹ سکاؤٹنگ کریں ،سست تیلہ پتوں کی نچلی سطح سے رس چوستا اور میٹھا لیسدار مادہ خارج کرتاہے جس پرکالی پھپھوندی اُگنے سے پودوں میں ضیائی تالیف کا عمل متاثرہوتاہے اس کے بروقت انسدادکیلئے کسان دوست کیڑوں‘کچھوابھونڈی‘ لیڈی برڈبیٹل اور کرائی سوپرلاکی حوصلہ افزائی کریں۔ انہوں …

سیالکوٹ۔1جون (اے پی پی):ڈائریکٹر زراعت پیسٹ وارننگ و کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈزڈاکٹر مقصود احمد نے کہا ہے کہ مسورکے کاشتکارہفتہ میں دوبارفصل کی پیسٹ سکاؤٹنگ کریں

،سست تیلہ پتوں کی نچلی سطح سے رس چوستا اور میٹھا لیسدار مادہ خارج کرتاہے جس پرکالی پھپھوندی اُگنے سے پودوں میں ضیائی تالیف کا عمل متاثرہوتاہے اس کے بروقت انسدادکیلئے کسان دوست کیڑوں‘کچھوابھونڈی‘ لیڈی برڈبیٹل اور کرائی سوپرلاکی حوصلہ افزائی کریں۔

انہوں نے”اے پی پی“کو بتایا کہ حملہ معاشی نقصان کی حد تک پہنچنے پر امیڈاکلوپرڈ200ایس ایل بحساب 120ملی لیٹر فی 100لیٹرپانی ملاکر زہرپاشی کریں نیزلشکری سنڈی کے انسدادکیلئے ایما میکٹن 1.9ای سی بحساب200ملی لیٹر فی100لیٹرپانی میں ملاکر سپرے کیاجائے اور کھیتوں میں درخت ضرورلگائیں۔

مزید خبریں