- Advertisement -
کراچی۔ 03 جون (اے پی پی):وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکورٹی فورسز کو مبارکباد دی ہے۔جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعلی سندھ نے کہا ہے کہ مچ اور قلات میں 7 دہشت گردوں کی ہلاکت پر پاک فوج کو سلام پیش کرتا ہوں،بھارتی ایما پر سرگرام دہشت گرد جہنم واصل ہوئے۔
انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قوم متحد ہے،سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کا کردار قابل فخر ہے۔
- Advertisement -