اسلام آباد۔3جون (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی (آئیسکو ) نے آئیسکو ریجن میں (کل ) 4 جون بروز بدھ کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کےمطابق ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس،ڈویلپمنٹ ورکس،اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی
اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔ 04جون 2025 ء صبح08:00 بجے سے دن13:00بجے تک اسلام آباد سرکل،اپر ٹوپہ،پتریاٹہ،پی اے ایف فیڈرز، چکوال سرکل،بحر کلیال فیڈر، اٹک سرکل،شاہ دیر،مسکین آباد،بارہ زی فیڈرز،صبح05:00بجے تا شام 05:00بجے تک اٹک سرکل،مارگلہ،ویلی فیڈرز اور گردونواح بند رہیں گے۔
وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔