وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی مجلسِ عاملہ کی ملاقات

اسلام آباد۔4جون (اے پی پی):وفاقی وزیرِ قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے بدھ کو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی مجلسِ عاملہ نے ملاقات کی۔ ترجمان وزارت قانون و انصاف کے مطابق ملاقات میں سپریم کورٹ لائرز ہائوسنگ پروجیکٹ سے متعلق پیشرفت اور دیگر امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔وزیرِ قانون نے شرکاءکو ہائوسنگ پروجیکٹ کے مختلف مراحل اور حکومتی تعاون سے متعلق آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا …

اسلام آباد۔4جون (اے پی پی):وفاقی وزیرِ قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے بدھ کو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی مجلسِ عاملہ نے ملاقات کی۔ ترجمان وزارت قانون و انصاف کے مطابق ملاقات میں سپریم کورٹ لائرز ہائوسنگ پروجیکٹ سے متعلق پیشرفت اور دیگر امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔وزیرِ قانون نے شرکاءکو ہائوسنگ پروجیکٹ کے مختلف مراحل اور حکومتی تعاون سے متعلق آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن ہمیشہ وکلاءکی فلاح و بہبود کے لئے سرگرم رہی ہے اور حکومت اس مشن میں ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔مجلسِ عاملہ کے ممبران نے حکومتی سطح پر جاری تعاون اور سنجیدہ اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور وکلاءکی فلاح کے لئے مزید اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

مزید خبریں