وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شمالی وزیرستان میں 14 فتنہ الخوارج کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو مبارکباد

کراچی۔ 04 جون (اے پی پی):وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دتہ خیل شمالی وزیرستان میں 14 فتنہ الخوارج کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کو مبارکباد دی ہے ۔جاری بیان میں کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے ملکی استحکام کےلیے سیکورٹی فورسز کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہماری مضبوط فورسز نے ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنادیا ہے۔ وزیراعلیٰ …

کراچی۔ 04 جون (اے پی پی):وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دتہ خیل شمالی وزیرستان میں 14 فتنہ الخوارج کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کو مبارکباد دی ہے ۔جاری بیان میں کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے ملکی استحکام کےلیے سیکورٹی فورسز کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہماری مضبوط فورسز نے ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنادیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ملک سے دہشتگرد عناصر کو تیزی سے ان کے انجام تک پہنچایا جارہا ہے،امن و ترقی کا سفر تیزی سے جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم کی دعائیں پاک فورسز کے ساتھ ہیں،دشمن کو ہر محاذ پر شرمندگی کا سامنا ہوگا۔

مزید خبریں