پاکستان پوسٹ کا عید تعطیلات کے دوران انٹرنیشنل اور لوکل ڈاک کی ترسیل اور سارٹنگ جاری رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد۔4جون (اے پی پی):پاکستان پوسٹ نے 6 تا 9 جون عید کی تعطیلات کے دوران انٹرنیشنل اور لوکل ڈاک کی ترسیل اور سارٹنگ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان پوسٹ کے ترجمان نے بدھ کو اے پی پی کو بتایا کہ پاکستان پوسٹ کے قانون کے مطابق تین دن سے زائد تعطیلات کی صورت میں ڈاک آپریشن معطل نہیں ہوگا، ضروری عملہ تعینات کیا جائے گا۔ ترجمان نے کہا …

اسلام آباد۔4جون (اے پی پی):پاکستان پوسٹ نے 6 تا 9 جون عید کی تعطیلات کے دوران انٹرنیشنل اور لوکل ڈاک کی ترسیل اور سارٹنگ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان پوسٹ کے ترجمان نے بدھ کو اے پی پی کو بتایا کہ پاکستان پوسٹ کے قانون کے مطابق تین دن سے زائد تعطیلات کی صورت میں ڈاک آپریشن معطل نہیں ہوگا، ضروری عملہ تعینات کیا جائے گا۔

ترجمان نے کہا کہ اس اقدام کے تحت اندرون و بیرون ممالک کی ترسیل پر مامور ڈسٹرکٹ میل اور انٹرنیشنل میل دفاتر ضروری عملے کے ساتھ فرائض انجام دیتے رہیں گے جبکہ جمعہ 6 جون کو ارجنٹ میل اور ان رجسٹرڈ ڈاک تقسیم ہو گی اور اس روز ملک بھر کے ڈیلیوری پوسٹ آفسز کا متعلقہ عملہ خدمات پر مامور رہے گا۔

مزید خبریں