جامعہ سندھ سے ملحقہ لا کالجز میں ایل ایل بی حصہ اول و دوم کے امتحانی فارم و فیس جمع کرانے کا شیڈیول جاری

61

حیدرآباد۔ 04 جون (اے پی پی):ناظم سالانہ امتحانات جامعہ سندھ جامشورو احسان اللہ راشدی نے کہا ہے کہ جامعہ سے ملحقہ لا کالجز میں ایل ایل بی حصہ اول و دوم سالانہ امتحانات 2023ء کے فیلوور امیدواروں کے امتحانی فارم بغیر لیٹ فی کے جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 جون 2025ء مقرر کی گئی ہے

تاہم 21 سے 27 جون تک 5000 روپے لیٹ فی اور 28 جون سے 5 جولائی 2025ء تک 10 ہزار روپے لیٹ فی کے ساتھ امتحانی فارم جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں جاری کردہ اپنے بیان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ امتحانات میں وہ پرانے لیکن اہل فیلوور امیدوار بھی حصہ لے سکتے ہیں، جو زیر التویٰ ہیں۔