لاہور۔4جون (اے پی پی):گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ متعدد بلوں کی منظوری دے دی ۔ گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد مذکورہ بل ایکٹ بن کر پورے پنجاب میں فوری نافذ العمل ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق سردار سلیم حیدر خان نے امپیریل ٹیوٹوریل کالج یونیورسٹی بل 2025کی منظوری سمیت درج ذیل بلوں کی منظوری دی ہے۔
مکبر یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی گجرات بل،لیڈز یونیورسٹی ،ترمیمی بل 2025اورپولیس آرڈر ترمیمی بل 2025کی منظوری دے دی ۔انہوں نے نیشنل کالج آف بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ اکنامکس لاہور ترمیمی بل 2025،ٹائمز انسٹیٹیوٹ ملتان بل 2025،ابوا ،یونیورسٹی فیصل آباد بل 2025،انٹی ٹیررازم ترمیمی بل 2025،پنجاب موٹر وہیکل (پہلی ترمیم)بل 2025،پنجاب موٹر وہیکل (دوسری ترمیم)بل 2025،پنجاب موٹر وہیکل
(تیسری ترمیم) بل 2025،پنجاب آرمز ترمیمی بل 2025،پنجاب جوڈیشل اکیڈمی ترمیمی بل 2025،پنجاب فنانشل ایڈوائزی سروسز بل 2025،پولیس آرڈر ترمیمی بل 2025،پنجاب فرٹیلائزر کنٹرول بل 2025، پراونشل ایمپلائیز سوشل سیکورٹی ترمیمی بل 2025اورسٹیمپ ترمیمی بل 2025 کی بھی منظوری دے دی۔