بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے، ترجمان میپکو

60

ملتان ۔ 05 جون (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہد کی ہدایت پر میپکو ریجن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ترجمان کے مطابق سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو بہاولپور سرکل ملک یعقوب گدارا اور ونگ کمانڈر رینجرز کی زیرنگرانی جلہ آرائیں سب ڈویژن کے چکوک /بستیوں میں نادہندگان کے خلاف آپریشن کیاگیا۔

ایکسین دنیاپورڈویژن طارق عزیز میمن اور ایس ڈی او جلہ آرائیں سب ڈویژن محمد طلحہ کی سربراہی میں میپکو، رینجرز اور پولیس فورسز نے پل 7500، راوانی، چک 47ایم، شاخوپور، مریچھی والا، گوماموڑ، ڈگری کالج اور کالو والا میں 50لاکھ روپے سے زائد واجبات کی عدم ادائیگی پر 4ٹرانسفارمرز، 14سنگل اور تھری فیز میٹرزاُتارکر قبضہ میں لے لئے اور بجلی منقطع کرکے 100میٹر پی وی سی بھی اُتاری گئی۔