مریم نواز کی عید الاضحیٰ پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کی ہدایت

28
مریم نواز کی عید الاضحیٰ پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کی ہدایت

لاہور۔6جون (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے عید الاضحیٰ پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کا حکم دیا ہے۔وزیراعلیٰ نے مویشی منڈیو ں میں بھی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کی۔مریم نواز نے لاہور سمیت دیگر شہروں میں ٹریفک کی مسلسل مانیٹرنگ کا حکم دیا اورلاہور،ملتان اوردیگر بڑے شہروں میں مویشی منڈیوں کے قریب ٹریفک مینجمنٹ کی ہدایت کی۔

انہوں نے ہر شہر میں ٹرانسپورٹ کے مقررہ کرایوں پر عملدرآمد یقینی بنانے اور بسوں کی ونڈ سکرین پر کرائے نامے اور فٹنس سر ٹیفکیٹ چسپا ں کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے زائد کرائے واپس کرانے اوروصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیاہے۔

وزیراعلیٰ نے لائیوسٹاک حکام کو مویشی منڈیوں میں موجودگی یقینی بنانے، انتظامیہ اورپولیس افسران کو فیلڈ میں موجودرہنے کی ہدایت کی۔صوبائی،ڈویژنل،ضلعی اور تحصیل سطح پر صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ اور متواتررپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔