سرگودھا،عید الاضحیٰ کی نماز کی ادائیگی کے لیے پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات

45
سرگودھا،عید الاضحیٰ کی نماز کی ادائیگی کے لیے پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات

سرگودھا۔ 08 جون (اے پی پی):ضلع سرگودھا پولیس کی جانب سے عید الاضحیٰ کی نماز کی ادائیگی کے لیے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے ۔ اس ضمن میں ضلع کی مختلف مساجد میں لوگوں کی بڑی تعداد نے عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی۔ اس موقع پر ضلعی پولیس نے عید کی نماز کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے تھے اور کم از کم 1100 پولیس اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات تھے۔ سی سی ٹی وی کیمروں اور خصوصی ڈرونز کے ذریعے حفاظتی اقدامات کی نگرانی کی جاتی رہی تھی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف خود فیلڈ میں رہے اور عیدالاضحیٰ کی نماز کے اجتماعات کے دوران سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کرتے رہے ۔ ڈی پی او نے اس موقع پر کہا کہ اہم مذہبی تقریبات کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنا سرگودھا پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔