سرگودھا۔ 08 جون (اے پی پی):کنٹونمنٹ بورڈ سرگودھا کاعملہ عیدالاضحیٰ کے ایام میں قربانی کے جانوروں کی آلائشیں وغیرہ ٹھکانے لگانےاور صفائی کے دیگر انتظامات کے لیے کوشاں ہے۔
ان خیالات کا اظہار کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر سرگودھا ارسلان حیدر ہاشمی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عید الاضحیٰ کےموقع پرصفائی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔جانوروں کی آلائشیں وغیرہ ڈالنے کیلئے 20ہزار سے زائد بیگز کینٹ علاقہ کے گھروں میں تقسیم کئے۔ عوامی شکایات کے ازالے کیلئے کنٹونمنٹ آفس میں کنٹرول روم قائم کیا گیاجہاں پر شکایت کندہ کی شکایت کا 30منٹ میں ازالہ کیا جا رہا ہے۔
سی ای او نے کہا کہ کینٹ علاقہ کے رہائشی کسی بھی مسلہ یاشکایت کی صورت میں متعلقہ سینٹری انسپکٹرزسے رابطہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے عملہ گھر گھر جا کر الائشیں اٹھا کر مختص جگہ پر ٹھکانے لگا رہا ہے۔ اسکے علاؤہ کینٹ کا علاقہ مصحف بیس کی وجہ سے انتہائی حساس علاقہ ہے کینٹ کےرہائشی ذمہ دارشہری ہونے کا ثبوت دیں اورآلائشیں وغیرہ گلیوں اور کھلی جگہوں پر پھینکنے سے گریز کریں ان آلائشوں پر آنے والے پرندے جہازوں اور کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاتے ہیں۔