ڈیرہ اسماعیل خان ،کڑی خیسور اور وزیرستان چوک پر فائرنگ کے دو واقعات میں 2افراد جاں بحق جبکہ 1راہگیر زخمی

14
Firing

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ 09 جون (اے پی پی):ڈیرہ اسماعیل خان میں کڑی خیسور اور وزیرستان چوک پر فائرنگ کے دو واقعات میں 2افراد جاں بحق جبکہ 1راہگیر زخمی ہوگیا، الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے ۔ تھانہ کڑی خیسور کی حدود علاقہ ملا خیل میں 22سالہ عاقب ڈھورولد محمد نواز نامی نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کر دیاگیا،

واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا، ذرائع کے مطابق فائرنگ کرنے والا مقتول کا قریبی رشتہ دار بتایا جاتاہے، دوسرے واقعہ میں تھانہ ڈیرہ ٹائون کی حدود میں وزیرستان چوک پر چھٹی پر آئے نائب صوبیدار 49سالہ نعیم خان بیٹنی ولد کامل خان سکنہ تجوڑی لکی مروت حال ٹانک روڈ مرحبا کالونی ڈیرہ کو دو موٹرسائیکلوں پر سوار 5مسلح ملزمان نے مستورات کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے قتل کردیا

فائرنگ سے ایک راہگیر 32سالہ قمر زمان ولد رمضان سکنہ کورائی ڈیرہ زخمی ہوگیا ملزمان موقع سے فرار ہوگئے،تھانہ ڈیرہ ٹائون پولیس نے مقتول نعیم خان بیٹنی کے بھائی وکیل خان بیٹنی کی رپورٹ پر واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔