سیالکوٹ۔9جون (اے پی پی):سیالکوٹ میں بہن بھائی نہر میں ڈوب گئے، ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک کوزندہ بچا لیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں باسی والا پل کے قریب اس وقت پیش آیا جب یہ دونوں بہن بھائی اپنے ماموں کے ساتھ نہر کی سیڑھیوں پر بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک پائوں سلپ ہونے کی وجہ سے نہر میں گر گئے۔
وہاں موجود ایک نوجوان نے نہر میں گرجانے والے دونوں بہن بھائیوں کو باہر نکال لیا۔ ریسکیو 1122 نے دونوں کو سی پی آر کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا جہاں 14 سالہ احمر جان کی بازی ہار گیا جبکہ اس کی بہن 16سالہ علیشاہ زندہ بچ گئی ۔ دونوں کا تعلق ڈسکہ سے ہے۔