24.9 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومقومی خبریںواپڈا کے قابل تجدید اور پن بجلی کی پیداوار کے منصوبوں کے...

واپڈا کے قابل تجدید اور پن بجلی کی پیداوار کے منصوبوں کے لیے 67.2 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں،وزیرخزانہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ واپڈا کے صاف، قابل تجدید اور پن بجلی کی پیداوار کے منصوبوں کے لیے 67.2 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ منگل کو قومی اسمبلی میں اپنے بجٹ تقریر میں وزیر خزانہ نے کہا کہ 2,160 میگاواٹ کے داسو ہائیڈ رو پاور پراجیکٹ (مرحلہ-1) پر 20 ارب روپے، تربیلا پانچویں توسیعی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر 3.4 ارب روپے مہمند ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر 35.7 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لئے ان علاقوں میں پن بجلی کی پانچ اسکیموں کے لیے 3 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ ان سکیموں میں ضلع نیلم آزاد جموں و کشمیر میں 48 میگاواٹ جاگران II اور 40 میگاواٹ ڈواریان ہائیڈرو پاور پراجیکٹس، ضلع گلگت میں 26 میگاواٹ کا شکر جھنگ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سکردو ، 16 میگاواٹ نلتر 111 اور 20 میگاواٹ ہنزل ہائیڈرو پاور کا پراجیکٹ بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں علاقائی گرڈز بنانے کے فیز 1 کے لیے 1.2 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جس کا مقصد چار اضلاع گلگت، ہنزہ نگر، سکردو اور استور میں بجلی کی طلب کو پورا کرنا ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں