آئی جی پی 1787 کمپلینٹ سنٹر میں سائلین کے مسائل کی داد رسی کیلئے اقدامات جاری

19
Punjab Police
Punjab Police

لاہور۔11جون (اے پی پی):پنجاب پولیس کے آئی جی پی 1787 کمپلینٹ سنٹر کے سائلین کے مسائل کی داد رسی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔رواں سال اب تک 1787 کمپلینٹ سنٹر پر موصولہ 59 ہزار سے زائد شکایات کو حل کر لیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق مقدمات کے اندراج کی 25 ہزار سے زائد، سست تفتیش کی 17 ہزار سے زائد شکایات حل کی گئیں، پولیس سروسز سے متعلق 3 ہزار سے زائد، محکمانہ معاملات و دیگر سے متعلق 500 سے زائد شکایات حل کی گئیں۔ملزمان کی گرفتاری سے متعلق 3600 سے زائد، ریکوری سے متعلق 6900 سے زائد، ناقص تفتیش کی 3100 سے زائد شکایات حل کی گئی۔

جھوٹے مقدمات کی منسوخی سے متعلق 1700 سے زائد، تبدیلی تفتیش سے متعلق 930 شکایات حل کی گئیں، 1787پر داد رسی کے ذریعے 634 مغویوں کی بازیابی عمل میں لائی گئی ہیں۔ آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ سائلین پولیس اہلکاروں خلاف کسی بھی شکایت کی صورت میں 1787 کمپلینٹ سنٹر پر بلا جھجھک رابطہ کریں، شہریوں کی جانب سے موصول شکایات کو ایس او پیز کے مطابق مقررہ ٹائم لائن کے اندر حل کیا جاتا ہے، 1787 آئی جی پی کمپلینٹ سنٹر کی کارکردگی زیادہ موثر بنانے کیلئے مانیٹرنگ مزید فعال کی گئی ہے،ڈی پی اوز 1787 کمپلینٹ سسٹم پر موصولہ شکایات کے فوری ازالے کے لئے معاملات کی خود مانیٹرنگ کریں۔