اٹک، پولیس کی جانب سے ڈی پی او نے معروف صحافی نثار علی خان کو اعلیٰ صحافتی خدمات پر تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا

54
اٹک، پولیس کی جانب سے ڈی پی او نے معروف صحافی نثار علی خان کو اعلیٰ صحافتی خدمات پر تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا

اٹک۔ 11 جون (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے اعلیٰ صحافتی خدمات، پولیس اور عوام دوستی کے بہترین کردار اور مثبت رپورٹنگ کے اعتراف میں ضلع اٹک کے معروف صحافی، سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے ڈسٹرکٹ رپورٹر نثار علی خان کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔

ڈی پی او نے نثار علی خان کو خصوصی طور پر اپنے دفتر میں ملاقات کیلئے بلایا اور ان کی صحافتی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اٹک پولیس نثار علی خان کی صحافتی خدمات کو سراہتی ہے ،

یہی وجہ ہے کہ ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں تعریفی سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا جاتا ہے۔ اس موقع پر اٹک پولیس کے ترجمان محمود خان بھی موجود تھے۔ ڈی پی او نے نثار علی خان کو مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر نثار علی خان نے ڈی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان اور اٹک پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بطور ڈی پی او ان کی تعیناتی سے جرائم میں نمایاں کمی آئی ہے۔ ان کی خدمات کو ضلع اٹک کے عوام ہمیشہ یاد رکھیں گے۔