بھکر۔ 11 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کی خصوصی ہدایات پر سی ای او محکمہ صحت و آبادی ڈاکٹر مظہر عباس بلوچ کا مریم نواز شریف ہیلتھ کلینک پیر اصحاب کا اچانک دورہ،انہوں نے ہیلتھ کلینک پر مریضوں کو فراہم کردہ طبی سہولیات کا جائزہ لیا کلینک انتظامیہ کو مریضوں کےعلاج معالجہ کی عمدہ ترین سہولیات بالخصوص ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کی خصوصی تاکید کی۔
سی ای او نےمریم نواز ہیلتھ کلینک پر مریضوں کو مسائل سے پاک ماحول فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔سی ای او صحت و آبادی ڈاکٹر مظہر عباس بلوچ نے مریضوں اور انکے ہمراہ آئے ہوئے افراد سے کلینک پر فراہم کردہ شعبہ صحت کی سہولیات بارے ان سے دریافت کرتے ہوئے اظہار اطمینان کیا ۔