ریسکیو 1122 کوہستان اپر نے داسو چائنیز کس کیمپ کے سولر پلیٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا

14
Rescue 1122
Rescue 1122

کوہستان اپر۔ 12 جون (اے پی پی):ریسکیو 1122 کوہستان اپر نے داسو چائنیز کس کیمپ کے سولر پلیٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ پر قابو پا لیا۔

ریسکیو 1122 کوہستان اپر کے مطابق کنٹرول روم کو واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر فائٹرز موقع پر پہنچ گئے اور ٹیم نے پیشہ وارانہ طریقہ سے آپریشن کے دوران آگ پر قابو پا لیا اور اسے مزید پھیلنے سے روک دیا۔

اہلیان علاقہ نے ریسکیو 1122 کی ٹیم کے جلد رسپانس اور آگ پر قابو پانے کی کوششوں کو سراہا ہے۔