بھکر۔ 12 جون (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کیلیےڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان نے کمیونٹی پولیس لائزہال میں کھلی کچہری کا انعقادکیا۔تفصیلات کے مطابق کھلی کچہری کے دوران شہریوں نے ڈی پی او بھکر کو اپنے مسائل /شکایات سے آگاہ کیا
کھلی کچہری کے دوران ڈی پی او نے تمام شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ کھلی کچہری لگانے کا مقصد شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف اور بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔
ڈی پی او نے کھا کہ شہریوں کے اجتماعی و انفرادی حقیقی مسائل کے حل کیلئے میرے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں۔